Wednesday 12 March 2014

ملائیشین ائیر لایئنز طیارہ حادثہ، گلوبل وارمنگ کا نتیجہ؟؟

ملائیشین ائیر لایئنز طیارہ حادثہ، گلوبل وارمنگ کا نتیجہ؟؟

 گزشتہ کچھ عرصے سے فضائی حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے فضا بہت تیزی سے متاثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے ہوائی جہازوں کو فضا میں چلتے ہوئے مسائل کا سامنا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب کسی ہوائی جہاز کو اڑتے ہوئے ”ایئر پاکٹس“ کا سامنا کرنا پڑے تو جہاز اوپر نیچے ہونے لگتا ہے اگر یہ مسئلہ زیادہ دیر برقرار رہے تو جہاز کو حادثہ بھی پیش آسکتا ہے۔ ملائیشین ایئر لائنز طیارہ کی اچانک گمشدگی نے جہاں لوگوں کو حیران کردیا ہے وہاں ماہرین یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ کہیں جہاز کو حادثہ ”ایئر پاکٹس“ کی وجہ سے نہ آیا ہو، یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ جہاز سمندر میں غرق ہوگیا ہو اور اسے اوپر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ 2009ءمیں بھی ایک طیارہ برازیل سے فرانس جاتے ہوئے بحر اوقیانوس میں غرق ہوگیا تھا اور پھر 2011ءمیں اس کا ملبہ ملا، یہ جہاز بھی ہوا کی نا ہمواری کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ دنیا کے مختلف ممالک بشمول امریکہ اور جاپان میں فضائی مسافر ان مسائل کی وجہ سے زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مستقبل میں ہوائی سفر خطرناک ہوسکتا ہے۔ٍ

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...