معروف اداکارہ میرا نے دبئی منتقل ہونے کے بعد اپنا آبائی گھرفروخت کرکے فیملی کو بھی بیرون ملک بلوالیا:
لاہور(اُردو
پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جون۔ 2014ء) معروف اداکارہ میرا نے دبئی منتقل
ہونے کے بعد اپنا آبائی گھرفروخت کرکے فیملی کو بھی بیرون ملک بلوالیا۔ایک
طرف میرا کی غیراخلاقی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ان کو دھمکیاں مل رہی
تھیں تودوسری جانب گھر پر نامعلوم افراد کی طرف سے کی جانیوالی فائرنگ کے
بعد انھوں نے اپنی فیملی کی جان ومال کی حفاظت کے لیے بیرون ملک شفٹ ہونے
کا فیصلہ کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کی
وجہ سے میں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ یہاں رہنا میرے اور میری فیملی کے لیے
ممکن نہیں رہا کیونکہ مجھے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں اور میرے گھر پر
فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا۔میرا نے کہا کہ میں نے
ڈیفنس میں اپنا گھرفروخت کردیا ہے اور فیملی کو سامان سمیت بیرون ملک روانہ
کردیا ہے، میری فیملی کے کچھ ممبران دبئی اور کچھ یوکے میں رہیں گے جب کہ
میں دبئی میں رہوں گی جہاں میں نے گھر خرید لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ان
دنوں ضروروی کاموں کے لیے لاہور میں ہوں اور میرا قیام مقامی ہوٹل میں ہے۔
جہاں تک بات اسپتال کے پراجیکٹ کی ہے تواس پرمیری ٹیم معمول کے مطابق کام
کررہی ہے۔ ایک طرف فنڈ ریزنگ جاری ہے تودوسری جانب دیگرکاغذی کارروائی
کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔
Current Affairs, local News, Desi totakye, Desi food Recipes, Urdu Stories, information,Tips and Tricks
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...
-
Protection of Animals Rights in Islam Islamic Shariah has well taken care of animal rights the same way as it has protected human righ...
No comments:
Post a Comment