Tuesday, 15 December 2015

03 Die in Road Accident in Haripur

تلوکر کا رہائشی کونسلر طارق خاندان کے دیگر افراد گوہر الرحمان ،محمد اقبال ،نعیم کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ان کی موٹرکار کو تیز رفتار ڈمپر نے کچل دیا
کار میں سوار تینوں افراد جاں بحق جبکہ محمد نعیم شدید زخمی ہو گیا تینوں افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی اہم شخصیات کی شرکت محلہ کھوکھراں میں سوگ ،زخمی ہسپتال داخل
ہری پور (ملک محمد اقبال سی) تھانہ سرائے صالح کی حدود جی ٹی روڈ موہڑہ منڈیاں کے مقام پر رات ڈھائی بجے کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور آلٹو گاڑی میں خوفناک تصادم تلوکر کے رہائشی کے ایک ہی خاندان کے نومنتخب کونسلر طارق سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا واقعہ کے بعد نعشوں اور زخمی کو ہری پور DHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد دی گئی نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گزشتہ رات ڈھائی بجے کے قریب ایبٹ آباد سے ہری پور آنے والی کار نمبر 5196 تیز رفتار ڈمپر ٹرک نمبر 8162 کے درمیان خوفناک تصادم ہو گیا نتیجے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جن میں گوہر الرحمان ولد مصری خان، اقبال ولد اشرف خان اور نومنتخب کونسلر یوسی تلوکر طارق ولد دائود خان جاں بحق ہو گئے تینوں کا تعلق محلہ کھوکھراں تلوکر سے ہے جبکہ چھوٹا نعیم ولد منصف سکنہ تلوکر زخمی ہو گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تین افراد کی اچانک موت پر علاقہ بھر میں سوگ کا منظر تھا پولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...