گامی اڈہ پر واقع ہسپتال میں نگری بالا کی رہائشی خاتون کو لایا گیا 10 ہزار روپے طلب کیئے گئے نرسری نہ ہونے پر بچہ کو وومن ہسپتال منتقل کیا گیا
|
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ایبٹ آباد گامی اڈہ ، مال روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں نگری بالا کے رہائشی شخص کے نومولود بچہ کی ہلاکت ، لواحقین سراپا احتجاج مانسہرہ روڈ کو دونوں اطراف سے ہلاک کر دیا گاڑیوں کی لمبی لائنیں ، خاتون ڈاکٹرغائب ہو گئی واقعات کے مطابق گزشتہ روز گلیات کے علاقہ نگری بالا کے رہائشی شخص نے اپنی اہلیہ کو نجی ہسپتال میں زچگی کے لیئے داخل کروایا اور لواحقین کے مطابق نجی ہسپتال کی ڈاکٹر کو 40 ہزار روپے ادا کیئے اس دوران شام کے وقت بچے کی پیدائش ٹھیک میں ہوئی مگر نجی ہسپتال میں نرسری نہ ہونے کی بناءپر بچے کو قریبی سرکاری ہسپتال وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جب لواحقین کے بچے کو سرکاری ہسپتال لے کر گئے تو بتایا گیا کہ بچہ مردہ ہے جس پر لواحقین کا پارہ گرم ہو گیا اور لواحقین نے احتجاجاً ڈاکٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کر دیا جس کی وجہ سے دونوں اطراف میں سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں
|
No comments:
Post a Comment