Monday, 14 December 2015

Haripur - Women Drug Dealer Earning in Mellon's

ہری پور ، مانکرائے میں خاتون منشیات فروش لاکھوں کمانے میں مصروف عمل

پولیس نے بدنام زمانہ خاتون کو انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا ٹھیکہ دے دیا ہے

ہری پور (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کی حدود مانکرائے میں لیڈی منشیات فروش متحرک ، ماہانہ لاکھوں کی چرس افیون اور شراب فروخت ہونے لگی جلد ہی مانکرائے میں جوئے کا اڈہ قائم ہونے کا انکشاف ، پولیس لمبی تان کر سو گئی DPO سے اصلاح واحوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مانکرائے میں مشہور منشیات فروش نے منشیات کا دھندہ ایک عرصہ سے شروع کر رکھا ہے اور ماہانہ مبینہ طور پر لاکھوں کی منشیات فروخت ہو رہی ہے لیڈی منشیات فروش متعدد مرتبہ جیل یاترا کر چکی ہے ذرائع کے مطابق ہری پور تھانہ سٹی کی حدود میں جوئے کا دھندہ کرنے والے گروہ نے اپنا دھندہ مانکرائے میں منتقل کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے اور جلد دھندہ شروع کیئے جانے کا امکان ہے 

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...