ہری پور(
مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاکستان
ملٹری پولیس کے لانس نائیک محمد ارشد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان
میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نمازہ جنازہ میں برگیڈیئر شاہدسعید ، میجر عادل سمیت
دیگر عسکری حکام نے شرکت کی ،نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ
سے شہید ہونے والے پاکستان ملٹری پولیس کے لانس نائیک محمد ارشد کو پورے فوجی
اعزاز کے ساتھ ان ا ن کے آبائی علاقہ ہری پور ڈھوک قطبہ میں نمازہ جنازہ ادا کرنے
کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ نمازہ جنازہ میں برگیڈیئر شاہد سعید ، میجر
عادل سمیت دیگر عسکری حکام، پولیس افسران، مقامی منتخب بلدیداتی نمائدوں اور عام
لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے والد عبدا لرزاق کو شہید کی
وردی ٹوپی سمیت دیگراعزازات اور قومی پرچم بھی دیا گیا۔ شہید لانس نائیک ارشد
محمودکی قبر پر فوجی دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع
پرارشد شہید کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے تین
بیٹے ہیں ،ایک شہادت کا رتبہ حاصل کر چکا ہے، مجھے اس پر فخر ہے، باقی دو بھی اس
ملک کے لیے قربان ہو جائیں تو کوئی پرواہ نہیں،عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ شہید کھبی
مرتے نہیں ہیں میرا بیٹا زندہ ہے اور لوگوں کے دلوں میں بھی ہمیشہ زندہ رہے گا۔
شہید ہونے والے لانس نائیک محمد ارشد کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ تین سال
سے ہی کراچی میں تعینات تھا ۔ لانس نائیک محمد ارشدکی ایک بیٹی ہے
Current Affairs, local News, Desi totakye, Desi food Recipes, Urdu Stories, information,Tips and Tricks
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...
-
Protection of Animals Rights in Islam Islamic Shariah has well taken care of animal rights the same way as it has protected human righ...
No comments:
Post a Comment