Monday, 26 April 2021

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام


 

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا دیا گیا

باجوڑ میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان سرزمین کو خون سے رنگے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آئی ڈیز، بارودی سرنگوں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ 

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں میں چھپایا گیا بارودی موادبرآمد کرلیا۔ برآمد شدہ بارودی مواد اور اسلحہ دہشتگردوں نےبھارتی خفیہ ایجنسی راءکی ایماء پر باجوڑ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے لئے استعمال کرنا تھا۔ 

جبکہ دوسری طرف بڑی تعداد میں کورونا کیسز کی وجہ سے بھارت میں اموات ہورہی ہیں ، مریضوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے اسی سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے کہ 

ہمارے پڑوسیو! تم جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان سے بھی یہ اپیل کی گئی ہے کہ بھارتی عوام کو بچانے کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 

 

جبکہ دوسری طرف بھارتی ایجنسی راء پاکستان کو خون میں نہلانےپر تُلی ہوئی ہے۔ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ 

 

میں تیریاں نمازاں پڑھاں 

تے توُ میرے کوُزے پنیں۔ 

 

کہ میں تو تمہارے لئے نمازیں پڑھوں ۔ لیکن تم میرے کوزے(طہارت کے لئے استعمال ہونے والا ایک برتن) توڑنا شروع کردو۔ 

 

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...