ضلع ہری پور میں قتل گری کا بازار گرم، ایک خاتون اور مرد قتل جبکہ ایک شدید زخمی
ہری پور کے نواحی علاقہ تھانہ کھلابٹ کی حدود میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، فائرنگ کے کے نتیجے میں باپ قتل، بیٹا شدید زخمی، دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیاہے۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ کھلابٹ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کھلابٹ کی حدود میں قبرستان کے قریب واقع محلہ مدنی میں دوہمسایوں فیاض اور علی اصغر کے مابین توں تکرار ہوئی اس دوران مبینہ ملزم فیاض نے آتشیں اسلحہ سے علی اصغر اور اس کے بیٹے عامر پر فائرنگ کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ علی اصغر شدید زخمی ہو گیا جو کہ ابتدائی طبی امداد سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر کھلابٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اور دونوں باپ بیٹا کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں پر علی اصغر کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے زخمی عامر کی رپورٹ پر دو ملزمان فیاض اور اس کے ساتھی بابو بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے بابوبشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ہری پور کی تحصیل خانپور میں بچوں کو ٹیویشن سے واپس لانے والی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ خانپور کے نواحی علاقے بھیرہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ملزم ممتاز شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو اس وقت قتل کردیا جب وہ بچوں کو ٹیویشن سے واپس گھر لارہی تھی۔ ملزم نے چوک میں فائرنگ کرتے ہوئے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال خانپور منتقل کیا جس کو بعدازاں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی اپنی بیوی پر ظلم وستم کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ ناراض ہوکر اپنے سسرال آئی ہوئی تھی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے تاحال قاتل ممتاز شاہ گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔
No comments:
Post a Comment