Friday, 19 December 2014

پشاور،بہاری کالونی کے قریب افغان مہاجر کیمپ کو بند کرنے کا فیصلہ


پشارو سمیت صوبے بھر سے غیر قانونی طور پر دس لاکھ افغان مہاجرین کو ڈ ی پورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نو کیمپوں کو بھی بند کر دیا جائے گا 
پشاور (قدرت نیوز) آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد بہاری کالونی کے قریب افغان مہاجر کیمپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشارو سمیت صوبے بھر سے غیر قانونی طور پر دس لاکھ افغان مہاجرین کو ڈ ی پورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نو کیمپوں کو بھی بند کر دیا جائے گا ۔ شہر میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کو صوبہ بدرکرنے کے لئے تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔ شہر میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف گرینڈ آپریشن میں فوج ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شرکت کرینگے پہلے مرحلے میں شہر کے مختلف عاقوں میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں واقع افغان کیمپوں کو بند کر دیا جائے گا ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں بہاری کالونی کے قریب افغان کیمپ کو بند کر دیا جائے گا ۔ جبکہ حساس مقاما ت پر واقع کیمپوں کو بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...