اسلام آباد(قدرت نیوز)افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ فضائی کارروائی میں ہلاک۔روزنامہ قدرت کے مطابق افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ فضائی کارروائی میں ہلاک ہوگئے ہیں فیس بُک اور ٹویٹر پر منسٹری آف ڈیفنس پاکستان کے نام سے چلائی جانے والی پیج اور اکاﺅنٹ پر انٹیلی جنس رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں ایک فضائی کارروائی میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مولوی فضل اللہ ہلاک ہوگیا ہے تاہم ایسی کسی بھی رپورٹ کی تصدیق حکومت پاکستان یا افغانستان کیجانب سے نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی طالبان کیجانب سے کوئی وضاحت کی گئی ہے-یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد آرمی چیف کے ہنگامی دورہ افغانستان کے موقع پر افغان صدر نے افغان فورسسز کو ہدایات جاری کی تھی کہ مولوی فضل اللہ کیخلاف فوری کارروائی کی جائے اور اسے زندہ پاکستان حکومت کے حوالے کیا جائے
Current Affairs, local News, Desi totakye, Desi food Recipes, Urdu Stories, information,Tips and Tricks
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...
-
Protection of Animals Rights in Islam Islamic Shariah has well taken care of animal rights the same way as it has protected human righ...
No comments:
Post a Comment