بالاکوٹ (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ کے مشیر فضل الٰہی نے ناظمین کی تنخواہیں
ختم کرنے کی خوشخبری سنا دی گزشتہ روز دورہ بالاکوٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر اور ایم پی اے حاجی فضل الٰہی نے بتایا کہ ویلج کونسلوں کے تمام ناظمین کی تنخواہیں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ تمام ناظمین بلا معاوضہ عوام کی خدمت کریں گے انہوں نے کہا کہ تمام ویلج کونسلوں میں جتنا فنڈ تحریک انصاف کی حکومت نے دیا ہے اس سے قبل کسی نے نہیں دیا ناظمین کی منظوری کے بعد ترقیاتی کاموں کیلئے علاقہ کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور وہ کمیٹیاں اپنی سرپرستی میں کام مکمل کریں گی ہم نے صوبہ سے لے کر ویلج کونسل کی سطح تک کرپشن ختم کریں گے
No comments:
Post a Comment