ارشاد خان اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے تاجروں کا سامان سڑکوں پر پھینک دیتے ہیں کئی ماہ سے بے جا جرمانے اور ہتک آمیز رویہ اپنایا ہوا ہے جس کے خلاف گزشتہ روز تاجر پھٹ پڑے
|
احتجاجاً تاجر سڑکوں پر نکل آئے 3 گھنٹے روڈ بلاک ، ٹائر جلا کر احتجاج کمشنر ہزارہ سے ایڈیشنل اے سی کے تبادلے کا مطالبہ ، ٹائوٹوں کے خلاف بھی نعرہ بازی
|
ہری پور (ملک اقبال ، ملک علی زیب ، ایم عارف سی) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور ارشاد خان کی طرف سے بلاجواز ہزاروں روپے جرمانے تاجروں کی بے عزتی کرنے اور سامان اٹھا کر روڈ پر پھینکنے کے خلاف کئی ماہ زیادتیاں برداشت کرنے کے بعد تاجر پھٹ پڑے شٹر ڈائون ہڑتال تین گھنٹوں تک جی ٹی روڈ کو بند کر دیا کمشنر ہزارہ سے فی الفور ارشاد خان کو ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ میری طرف سے بازار اور روڈ کو جتنے دن مرضی بند کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ڈی سی تسلیم خان کا تاجروں کو کورا جواب ، انتظامیہ کے ٹائوٹ گیری کرنے والے پہلے ہی قدموں میں جا کر بیٹھ گئے انتظامیہ میں شامل تاجروں کا تاجروں کے بھیس چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت نعرہ بازی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور عوامی نمائندوں کے نوٹس میں لا کر طے کرنے کا اعلان ، گزشتہ روز اے اے سی ارشاد خان کے ڈاکخانہ روڈ کے قریب دوکانداروں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرنے سامان اٹھا کر روڈ پر پھینکنے اور مبینہ طور پر گالم گلوچ کرنے تھیٹر مارنے پر تاجر مشتعل ہو گئے اور تاجر تحفظ گروپ تاجر دوست اتحاد کی قیادت میں سینکڑون تاجر روڈ پر نکل آئے اور 3 گھنٹے تک ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کر دیا اور ارشاد خان کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے فی الفور تبدیلی کا مطالبہ کیا اس موقع پر ڈی سی ہری پور کے پاس جانے والے تاجروں کو کورا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جائو میں کچھ نہیں کر سکتا روڈ بلاک کر دیا بازار بند میری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا مجھے روڈ کھلوانا آتا ہے جبکہ تاجروں کے نمائندوں کے بھیس میں چھپی بعض کالی بھیڑیں پہلے ہی انتظامیہ کی کاسہ لیسی کرنے میں موجود تھی جن کے خلاف تاجروں میں سخت اشتعال ہے اور ان کے خلاف نعرہ بازی بھی کی تاجروں نے کہا کہ کتنے ماہ سے ارشاد خان کا ظلم برداشت کر رہی ہیں ڈی سی کمشنر کے نوٹس میں لا چکے ہیں مگر اس کے پیچھے چھپی طاقتیں اسے جانیں نہیں دیتیں -
|
ہری پور (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ارشاد خان کے رویہ کے خلاف آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی اجتماعی ریلی اور سینکڑوں تاجروں کی طرف سے جی ٹی روڈ بلاک کرنے پر 18 کے قریب تاجر راہنمائوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی تادم تحریر تھانہ سٹی کی طرف سے FIR کوچھپانے کی کوششیں ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز AAC ارشاد خان کی طرف سے تاجروں کے خلاف بھاری جرمانے اور ناروا رویہ کے خلاف سینکڑوں تاجروں نے جی ٹی روڈ بلاک کیئے رکھا جس پر تھانہ سٹی نے 18 کے قریب تاجر راہنمائوں جن میں ATA کے صدر راجہ حفیظ انور ، جنرل سیکرٹری راجہ احتشام ، سابق صدر حاجی عبدالصبور قریشی ، سابق جنرل سیکرٹری فرحت نواز ، سیکورٹی چیئرمین تنویر احمد خان ، یونس دوش ایڈیشنل سیکرٹری ATA ریڑھی یونین کے صدر یونس جیالہ جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ عبدالباسط ، حافظ بلال ، ملک شاہد عبدالسلام ، ملک عمر فاروق و دیگر کے نام لیئے جا رہے ہیں کا ان راہنمائوں نے کہا کہ انتظامیہ ہمیں FIR اور اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرا نہیں سکتی تاجروں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کرتے رہیں گے جیلیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں تاجروں کے خلاف ناروا رویہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے آئندہ کا لائحہ عمل جلد طے ہوگا اور اس سے زیادہ احتجاج ہوگا
|
No comments:
Post a Comment