مریض نجی ہسپتالوں کا رخ کرنے لگی، جہاں دونوں ہاتھوں سے مریضوں کو لوٹا جا رہا ہی، ناظم کی کارکردگی فوٹو سیشن تک محدود
|
ہریپور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے صحت اور تعلیم کا رونا رونے والے ضلع ہریپور کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام وومن اینڈ چلڈرن ہریپور میں مریض رلنے لگے مریض اپنے مسیحا کی تلاش میں پرائیویٹ کلینک کا رخ کرنے لگے جہاں پر بیٹھے ڈاکٹرز مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے اور اپنی ہی لیبارٹری میں مہنگے ترین ٹسٹ (بقیہ25صفحہ3) لکھ کر دینے لگے اور اپنے کلینک کے اندر ہی سے میڈسن لینے کیلئے مجبور کرنے لگے جبکہ خدمت کے نام پر قائم ٹرسٹ میں مریضوں کی لائنیں لگی رہنے لگی اور ڈاکٹروں کے ساتھ سب ایجنٹ بیٹھے ہوتے ہیں اور مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دعوے دھڑے کے دھڑے رہ گئے صحت اور تعلیم کے دعوے کرنے والے آج مختلف میٹنگ اور اجلاس میں جلسوں میں تو کہہ دیتے ہیں کہ پورے کے پی کے میں صحت اور تعلیم پر ہم کام کررہے ہیں مگر بدقسمتی سے ہریپور کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے لگے اکلوتی وومن اینڈ چلڈرن ہرپیور میں مریض رلنے لگے اور اپنے مسیحوں کے انتظار میں بیٹھ کر واپس جانے پر مجبور یا پروائیویٹ کلینک کا رخ کرلیتے ہیں ٹرسٹ ہریپورمیں ڈاکٹر مریضوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے اپنے کلینک کے اندر اپنی ویلفیئر ٹرسٹ سے مریضوں کا ٹسٹ کرواتے ہیں اورمریضوں کی دوائیاں لینے پر اپنے سٹوروں سے مجبور کرنے کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ ناظم ہریپور صرف اور صرف فوٹو سیشن تک محدود رہنے لگے ضلع ہریپور کی غیور نڈر بے باک اور غیرت مند عوام نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خدارا صرف دعوئوں پر نہ جائیں عملی کام کریں عوام میں صحت مند معاشرہ کا قیام بن سکے
|
No comments:
Post a Comment