Monday, 7 December 2015

ایبٹ آباد مویشی چور گروہ مسلم آباد چیک پوسٹ سے گرفتار

ایبٹ آباد مویشی چور گروہ مسلم آباد چیک پوسٹ سے گرفتار

عرصہ دراز سے مویشی چوریکرکے قصابوں پر فروخت کرتے تھے ،ملزمان کے خلاف کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں
ایبٹ آباد ( مطیع الرحمان تنولی سی) ایبٹ آباد کے گردونواح سے مویشی چور کرنیوالا بڑا گروہ مسلم آباد چیک پوسٹ سے رفتار تین بکریاں برآمد چوروں کا تعلق ٹوڈو میرا گائوں سے ہے عرصہ دراز سے مویشی چورکرکے قصابوں اورمختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے ملزمان کے خلاف کئی تھانوں میں چوری وڈکیتی کے مقدمات درج ہیں کالاپل کے قریب سے بکریاں چوری کرکے ہریپور لے جارہے تھے ناکہ بندی کے دوران مسلم آبا د چیک پوسٹ پر گرفتار کرکے بکریاں بھی برآمد کر لی ملزمان میں شامل چن زیب ،تنویر ،بنارس ،ساکنہ ٹوڈومیرا نے اعترف جرم کرتے ہوئے کئی اور چوری اورڈکیتیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا جو کہ چور گروہ واردات کے وقت لوگوں کے گھروں سے مویشی چوری کرکے مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے مسلم آباد چوکی کی انچارج واجد علی خان نے بتایا کہ جب تک میں یہاں ہوں تو کسی چور ڈکیت اورٹمبر مافیا سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ایسے لوگوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا اہلیان علاقہ نے بھی مویشی چوری کرنے والے گروہ کی گرفتاری پر مسلم آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا کالا پل کے قریب چھوڑاں کے رہائشی اشرف ولد سمندر نے تھانہ نواں شہر میں بکریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کروائی ہوئی تھی جو مسلم آباد چیک پوسٹ سے برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دیں گئیں ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...