Saturday, 3 December 2016

پا کستا نیو ں کی ایسی 6 عادتیں جو سعودی شہر یو ں بہت پسند ہیں

جدہ (روز نامہ اوصاف)سعودی عرب میں ملازمت کی غرض سے رہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔سعودی شہریوں کے ساتھ گھل مل جانا ایک عام سی بات ہے ۔ پاکستانیوں کو اب بھی سعودی عرب میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔سعودی شہریوں کو پاکستانیوں کی کون سی عادات اچھی لگتی ہیں ۔ اس کے بارے میں سعودی شہریوں نے چھ ایسی عادات کے بارے میں بتایاجو مندرجہ ذیل ہے ۔ 1۔ پاکستانی شہری کسی کی بھی مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہوتے ہیں ۔ بڑوں ، بزرگوں کی مددکرنا فرض کی طرح سمجھتے ہیں۔ مدد کے بارے اس مثال سے اندازہ لگالیں کے ایک پاکستانی شہری نے اپنی جان پر کھیل کرسیلابی پانی میں پھنسے سعودی شہریوں کو بچایا تھا ، جس کا اعتراف سعودی حکومت نے بھی کیاتھا۔ 2۔ کسی مشکل کام سے نہیں ڈرتے ، کسی کا ساتھ دینا پر جائے تو ہر قیمت پر دیتے ہیں ۔خاص کر کسی حادثے کی صورت میں سب سے آگے ہوتے ہیں ۔ 3۔پاکستانی شہری بڑے دل کے مالک ہوتے ہیں ۔ اپنے ہمسائے ملک کسی بھی شہری کی مدد کے لیے بغیر کسی تفریق کے مدد کرتے ہیں۔ 4۔محنتی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ،پاکستانی شہریوں کا محنت میں کوئی ثانی نہیں مشکل سے مشکل کام کو پل بھر میں کر لیناان کا کام ہے ۔ زیادہ تر بڑے بڑے ٹرک چلانے میں مہارت رکھتے ہیں ۔جبکہ بڑے ٹرکوں کو لمبے روٹ پر 24گھنٹے بغیرنیند کے لیئے چلانا کوئی آسان کام نہیں مگر پاکستانی شہری یہ کام بڑے آرام سے کر لیتے ہیں ۔ 5۔اپنے اہلخانے کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوتے ہیں ، اپنی زندگی جیسے بھی گزاریں گھروالوں کے لیے رقم بھجوانا فرض سمجھتے ہیں ،۔ اگر کوئی ضرورت ہو تو کمپنی انتظامیہ سے ادھار بھی لے لیتے ہیں۔ 6۔محب وطن ،سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کی ایک اور خوبی ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں ۔ اپنے ملک سے دفادار ہیں ۔ پاکستانیت کے لیے اکھٹا ہونے میں سب سے آگے ہوتے ہیں۔

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...