چوہدری نثارکے ہم شکل نے سوشل میڈیاپردھوم مچادی


نئی دہلی( روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارسے مشابہت والی تصویرآج کل سوشل میڈیاپرگردش کررہی ہے جوکہ چوہدری نثارکی نہیں بلکہ بھارتی فیشن ڈیزائنر ’ترون تاہیلانی ‘کی ہے جو کہ اپنے ملک میں شادیوں کے ملبوسات کی تیاری کیلئے جانے جاتے ہیں ۔ترون تاہیلانی نے فیشن کی دنیا میں باقاعدہ قدم 1987میں رکھا جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور آج وہ بھارت میں ایک انتہائی قابل فیشن ڈیزائنر سمجھے جاتے ہیں ۔تاہم سوشل میڈیا صارفین نے جب اس تصویر کو دیکھا تو اسے چوہدری نثار سمجھ کر شیئر کرنے لگے اور تبصرے بھی کرنے لگےجبکہ کچھ لوگ جان بوجھ کر یا کم علمی کے باعث اس پراپیگنڈہ مین مصروف ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments