Saturday 23 November 2019

بریگیڈئیر راجہ رضوان کو پھانسی دے دی گئی

 

ہری پور سے تعلق رکھنے والے بریگیڈئیر راجہ رضوان کو پھانسی دے دی گئی
ہری پور سے تعلق رکھنے والے بریگیڈئیر راجہ رضوان کو جاسوسی کے الزام میں آج پھانسی دے دی گئی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک پاکستانی فوج کے افسر اور ایک سویلین ڈاکٹر کو پھانسی کی سزا سنائی تھی، جن کو آج صبح پھانسی دے دی گئی، ان کے اوپر الزام تھا کہ انہوں نے فوج کی انتہائی احساس معلومات دوسرے ملک کی ایجنسیوں کو فروخت کی تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اقبال، بریگیڈئیر ریٹائرڈ راجہ رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم جو کہ ایک انتہائی احساس ادارے میں ملازمت کررہا تھا اُنہوں نے فوج کے خلاف جاسوسی اور انتہائی احساس معلومات دوسرے ملک کی ایجنسیوں کو دی تھیں۔
 لیفٹینٹ جنرل جاوید اقبال کو 14سال کی قید بامشقت جبکہ بریگیڈئیر راجہ رضوان اور ڈاکٹر وسیم اکرم کو سزائے موت سنا دی گئی تھی جس پر آج عمل درآمد کردیا گیا.ISPRکے ترجمان میجرجنرل آصف غفور نے ۲۲فروری ۹۱۰۲؁ء کو ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں ان تینوں افراد کی گرفتاری کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا تھا.میجرجنرل آصف غفور کاکہنا تھا کہ پاک فوج سے تعلق رکھنے والے دو افسران کو جاسوسی کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے اور اُن کو فیلڈ کورٹ مارشل کرکے اُن کے اوپر مقدمہ قائم کردیا گیا ہے یہ دونوں علیحدہ علیحدہ کیس ہیں اور ان دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہے.
 

Friday 1 November 2019

اینڈروڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لئے فنگر پرنٹ سسٹم متعارف


مشہور اپیلی کیشن واٹس اپ نے نے اپنے اینڈروڈ موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لئے فنگر پرنٹ سسٹم متعارف کروا دیا.اس اپیلی کیشن پر فنگر پرنٹ کی سہولت اس وجہ سے دی گئی ہے کہ مذکورہ صارف کے ڈیٹا کو ہیکرز اور دوسرے لوگوں سے بچایا جا سکے.اب کوئی بھی واٹس اپ استعمال کرنے والا صارف واٹس اپ کا نیا ویرژن انسٹال کرے گا تو اُس کو یہ سہولت ملے گی.
واٹس اپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سال کے آغاز میں ہم نے اپنے صارفین کے لیے واٹس اپ میں ٹچ آئی ڈی اور فیس آئی ڈی کو متعارف کروایا تھا۔ لیکن یہ سہولت اُس وقت صرف آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کے لئے تھی، لیکن آج ہم نے اپنے اُن صارفین کے لئیے بھی یہ سہولت متعارف کروا دی ہے جو صرف اینڈروڈ فون کا استعمال کرتے ہیں.اگر آپ بھی اپنے اینڈروڈ فون پر اس سہولت کا فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو ابھی واٹس اپ کا نیاورژن انسٹال کریں اور واٹس اپ کی Settingمیں جائیں، وہاں سے Accountسٹینگ پر کلک کریں، اُس کے بعد پرائیویسی (Privacy)کے آپشن پر کلک کریں اور فنگر پرنٹ لاک کو Onکردیں.

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...