Saturday 5 June 2021

پولیس مُلازمین کی ترقیاں کیڈٹ شپ کے غیرقانونی عمل سے متاثر ہورہی ہیں ریاض خان ہزاروی

 

پولیس مُلازمین کی ترقیاں کیڈٹ شپ  کے غیرقانونی عمل سے متاثر ہورہی ہیں ریاض خان ہزاروی

پولیس ملازمین کی ترقیاں ایک ایسے غیرقانونی عمل کی وجہ سے رُکی ہوئی ہیں جس کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نوٹس لیا ہے۔ ستم ظریفی  یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود حکومت خیبرپختونخواہ اس فیصلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیڈٹس کو ترقیاں دینے پر کمربستہ ہے، جیسا کہ کیڈٹ شپ سکیم سے وابستہ ملازمین ترجیحی بنیادوں پر ترقی پاتے ہیں، جس سے رینکرز کی کثیر تعداد متاثر ہورہی ہے، ہزارہ بھرمیں اس سکیم سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد بہت ذیادہ ہے، جہاں اپنی محنت کے بل بوتے پر کانسٹیبل سے  لے کر سب انسپکٹر اور انسپکٹرز کے عہدوں پر پہنچنے والے رینکز تاحال ترقی کے منتظر ہیں، ان میں سے اکثر افراد 2014؁ء سے ترقیوں کے منتظر ہیں جبکہ کیڈٹ شپ کے حامل ملازمین ڈی ایس پی کے عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد کو سابقہ عہدوں پر واپس بھیج کر اُن کی جگہ رینکرز کو ترقی دیتے ہوئے اس بے انصافی کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...