Saturday 28 August 2021

ضلع ہری پور میں قتل گری کا بازار گرم، ایک خاتون اور مرد قتل جبکہ ایک شدید زخمی

 

ضلع ہری پور میں قتل گری کا بازار گرم، ایک خاتون اور مرد قتل جبکہ ایک شدید زخمی

ہری پور کے نواحی علاقہ تھانہ کھلابٹ کی حدود میں دو گروپوں میں مسلح تصادم، فائرنگ کے کے نتیجے میں باپ قتل، بیٹا شدید زخمی، دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیاہے۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ کھلابٹ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ کھلابٹ کی حدود میں قبرستان کے قریب واقع محلہ مدنی میں دوہمسایوں فیاض اور علی اصغر کے مابین توں تکرار ہوئی اس دوران مبینہ ملزم فیاض نے آتشیں اسلحہ سے علی اصغر اور اس کے بیٹے عامر پر فائرنگ کردی جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ جبکہ علی اصغر شدید زخمی ہو گیا جو کہ ابتدائی طبی امداد سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر کھلابٹ پولیس موقع پر پہنچ آئی اور دونوں باپ بیٹا کو ہسپتال منتقل کردیا۔ جہاں پر علی اصغر کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس نے زخمی عامر کی رپورٹ پر دو ملزمان فیاض اور اس کے ساتھی بابو بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے بابوبشیر کو گرفتار کرلیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب ہری پور کی تحصیل خانپور میں بچوں کو ٹیویشن سے واپس لانے والی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ خانپور کے نواحی علاقے بھیرہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات شوہر نے اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔ ملزم ممتاز شاہ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو اس وقت قتل کردیا جب وہ بچوں کو ٹیویشن سے واپس گھر لارہی تھی۔ ملزم نے چوک میں فائرنگ کرتے ہوئے قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال خانپور منتقل کیا جس کو بعدازاں لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اس سے پہلے بھی اپنی بیوی پر ظلم وستم کرتا تھا جس کی وجہ سے وہ ناراض ہوکر اپنے سسرال آئی ہوئی تھی۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے تاحال قاتل ممتاز شاہ گرفتار نہیں ہوسکا ہے۔

Wednesday 25 August 2021

حویلیاں پبلک پارک کی منتقلی کوروکیں گے، ارسل پرویز

 

حویلیاں پبلک پارک کی منتقلی کوروکیں گے، ارسل پرویز

حویلیاں پبلک پارک کی منتقلی کو روکنے کے لئے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے انشاء اللہ اس عوامی مسئلے پر حویلیاں ایکشن کمیٹی نے سٹینڈ لیا ہوا ہے اور اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر فوٹوسیشن تک کی خبروں کے حوالے سے حویلیاں پبلک پارک بچاؤ کمیٹی کے ممبران سابق تحصیل ناظم سردار ارسل پرویز، ملک حبیب الرحمن، سابق ضلعی نائب بابو جاوید اقبال، تحصیل ناظم عامرشہزاد عرف شانی خان، سابق تحصیل ممبر امجد تنولی، راشدخان لنگرہ اور دیگر کمیٹی ممبران نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام، جماعت اسلامی، پاکستان پیپلزپارٹی، اہلسنت والجماعت، خاکسارتحریک، تاجر برادری اور دیگر سماجی شخصیات نے مل کراس عوامی ایشو پر آواز اُٹھائی ہے اور ہائی کورٹ سے سٹے آڈر لے رکھا ہے۔۔ اس لئے اب کورٹ کے ذریعے ہی اس کا حل ہوگا۔ جو لوگ اس حویلیاں پارک کی منتقلی کے لئے متحرک ہیں ان پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ارسل پرویز کا مزید کہنا تھا کہ یہ جگہ میرے دور نظامت میں خریدی گئی تھی اور ہم سب لوگ سیاست سے بالاتر ہوکر حویلیاں پارک کی منتقلی کو روکیں گے

Sunday 22 August 2021

پاکستان اوورسیز کمیونٹی کا متحدہ عرب امارات میں اجلاس جامعہ نکات پر متفق

 

پاکستان اوورسیز کمیونٹی کا متحدہ عرب امارات میں اجلاس جامعہ نکات پر متفق

پاکستان اوورسیز کمیونٹی کا اجلاس میں پاک ہزارہ گروپ کی نمائندگی

متحدہ عرب امارات (ابوظہبی) پاکستان اووسیز کمیونٹی کا ایک اجلاس آن لائن منعقد ہوا، جس میں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل اور اُن کے حل کے لئے جامع گفتگو اور لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اس اجلاس میں پاک ہزارہ گروپ متحدہ عرب امارات کی نمائندگی نبیل اعوان (چیف کواڈنیٹر پاک ہزارہ گروپ)اور ملک آصف خان نے کی۔ اس اضلاس میں حکومت کی طرف سے اورسیز پاکستانیوں کواپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی کوششوں کو سراہا گیا اور اگلے مرحلے میں اس حق کو استعمال کرنے کے لئے بھی بات کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں کم ازکم ایک موبائل لے جانے پر ٹیکس نہ لگانے کی پٹیشن بھی دائر کرنے کا فیصلہ ہوا۔ پاک ہزار ہ گروپ نہ صرف متحدہ عرب امارات میں بسنے والے تمام ہزارہ وال کمیونٹی بلکہ مختلف مواقع پر پاکستان کی نمائندگی کرنے میں بھی سرفہرست ہے۔

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...