Monday, 31 August 2015

Pakistan & Japan


ظالم مرد اور مظلوم عورت

                        عبدل واجد خان صاحب کی تحریر

''ظالم '' مرد '' مظلوم '' عورت
پچھلے کچھ دنوں سے عورت کی مظلومیت پر مسلسل اتنے اسٹیٹس لکھے گئے کہ انہیں پڑھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے اور فرط جذبات میں ہم نے بھی بلا آخر وہ قلم اٹھالیا جسے فقط ناڑا ڈالنے واسطے استعمال کرنے کا عزم مصمم کیا تھا
سچ کہیں تو بے شک تن تنہا یہ مرد ہی ہے جو اس دنیا میں فساد کی جڑ ہے ، داماد تو اس مرد سسرے کو ایک آنکھ نہیں بھاتا یہ ہمیشہ اس کے کام میں کیڑے نکالتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ تنگ آکر شادی کو بربادی کہتا پھرتا ہے اور یہ کمبخت مرد ہی ہے جو گھر میں اپنی بہو کو برداشت نہیں کرتا اور مختلف حیلے بہانوں سے اسے اتنا تنگ کردیتا ہے کہ وہ الگ گھر چاہنے لگتی ہے ، کوئی بہو نہیں جو الگ گھر میں خوشی سے رہنا چاہتی ہو یہ خود غرض احسان فراموش مرد ہی ہے جو بیمار اور بوڑھے ماں باپ کو ان کی بدحالی پر چھوڑ کر الگ گھر بسانا چاہتا ہے ایک عورت اسے روکنے کیلئے کتنا زور لگاتی ہے ، ماں باپ کی دوباتیں سن کر برداشت کرنے کو کتنی نصیحت کرتی ہے کتنا ارمان ہوتا ہے ان کے دل میں ساس سسر کی خدمت کا ، لیکن ظالم مرد اسکے ارمانوں کا خون کرکے اسے الگ گھر میں لا پٹختا ہے ،
عورت کبھی دوسری عورت کی غیبت نہیں کرتی ،اور مردوں کا اسکے بغیر گزارا نہیں ،ہمیشہ پیٹھ پیچھے ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے رہینگے ،
عورت کبھی اپنے کپڑوں زیورات سامان وغیرہ کا دوسری عورت سے تقابل نہیں کرتی ،اور یہ نامعقول مرد جب دیکھو آج رشید نے آسمانی رنگ کاٹن کا جوڑا پہنا ہوا تھا ،آج فرید نے واٹر پروف نئے ڈیزائن کی گھڑی پہنی ہوئی تھی اب جو بھی ہو یہ سب میں نے لیکر رہنا ہے ،
عورت بدترین حالات میں بھی ہمیشہ خوش گمان رہتی ہے ،کبھی برا نہیں سوچتی ،ہمیشہ اچھی بات پر فوکس کئے رکھتی ہے ، جبکہ یہ ناہنجار مرد غضب کے بدگمان ہوتے ہیں ذرا ذرا سی بات پر غلط خیال کے وہ گھوڑے دوڑاتے ہیں کہ خدا کی پناہ ، لوگ شیطان سے پناہ مانگتے ہیں شیطان مرد کی بدگمانی کی عادت کی وجہ سے اس سے پناہ مانگتا ہے
ایمانداری سے بتائیں کیا آپ نے زندگی میں کوئی شکی عورت دیکھی ؟
شک عورت کے قریب سے بھی نہیں گزرا ، اور یہ مرد حد درجے کے شکی واقع ہوتے ہیں ، عورت بال سنوار کر اور ذرا سا پرفیوم وغیرہ لگاکر سہیلیوں پڑوسیوں کی طرف کیا نکلے مرد کا دل خدشات سے بھر جاتا ہے اور طرح طرح کے اندازے قائم کرنا شروع کردیتے ہیں ، اور تو اور اگر کبھی عورت بیچاری اپنے بچوں کے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہوکر ذرا گہری سوچ میں کیا ڈوب جائے مرد فورا'' سوچنے لگتے ہیں ضرور ان کی بیوی کا کہیں اور چکر ہے اور یہ اسکے بارے میں سوچ رہی ہے یا پھر اپنے شوہر سے جان چھڑانے کے طور طریقوں پر غور کر رہی ہے ،
عورت گھر کے کام کاج میں دن رات جٹی رہتی ہے تھک جاتی ہے یہاں تک کہ کئی بار تو اپنے پسندیدہ ڈرامے کی قسط بھی نہیں دیکھ پاتی ، اور یہ ظالم مرد جو دن بھر باہر بارہ سولہ گھنٹے ڈیوٹی کے بہانے آزاد فضا میں عیاشیاں کرکے گھر لوٹتے ہیں انہیں اتنی توفیق نہیں ہوتی کہ اپنے لئے فرج سے سالن نکال کر گرم کرلیں ،
عورت نہایت درجہ شکرگزار ہوا کرتی ہے ، خود کے ساتھ کی گئی ایک نیکی کو بھی زندگی بھر یاد رکھتی ہے ،جبکہ ناشکرے مرد ، کسی ایک معمولی سے بات یا تکلیف پر جھٹ سے کہہ دیتے ہیں کہ مجھے تم سے ملا ہی کیا ہے تمھارے ساتھ میں نے غم کے سوا کچھ نہیں دیکھا ،
عورت سمجھدار اور معاملہ فہم ہوتی ہے کبھی جذباتیت کو خود پر حاوی نہیں ہونے دیتی ،ٹھنڈے دل و دماغ سے فیصلے کرتی ہے ،اور مرد ،اندازہ لگائیں کہ کتنی طلاقیں صرف مرد کے جذباتی پن کی وجہ سے ہوئی ہیں اگر طلاق کا یہ اختیار بوقت نکاح عورت کو دے دیا جائے تو بدترین حالات میں بھی کوئی طلاق واقع نہ ہو ،
عورت سلیقہ مند ہوتی ہے یہ گھر میں ہمیشہ اچھے لباس میں اور صاف ستھری رہتی ہے تاکہ ان کا خاوند ان کی طرف ملتفت رہے جبکہ یہ مرد ذات ہمیشہ پوہڑ پن کی انتہا پر ہوتے ہیں اگر کسی شادی تقریب وغیرہ حتی کے کسی میت والے گھر بھی جانا ہو تو خوب بن سنور کر نکلتے ہیں لیکن اپنے گھر میں ہمیشہ بکھرے بال سری لنکن باولر ملنگا کے مانند رہتے ہیں ، اور تین تین دن بھی کپڑے بدلنے کی کوئی توفیق نہیں ہوتی ،
ظالم مرد کی داستان بہت طویل ہے فلحال پہلی قسط پر مظلوم عورتوں کی '' تعریف '' ہضم کرلوں

اس کو کہتے ہیں بغل میں چھری منہ میں رام رام


سرائے صالح کے قصاب ہری پور کے ماحول کو آلودہ کررہے ہیں


حویلیاں میں ٹریفک حادثات خاتون سمیت2افراد جان بحق


ہریپور - باپ کے تشدد سے بچی جاں بحق،ملزم گرفتارعوام سوگوار


عوام کی بے لوث خدمت کروں گی ، پروین بوبی {لیڈی کونسلر،خواجہ سراء محلہ بابو ہریپور}


ہری پور میں موٹرسائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ اور لائسنس کی چیکنگ کی جائے


Thursday, 27 August 2015

Sad News of Manshera


مانسہرہ میں جعلی شاہد تیارکرنے والا افغانی گروہ


ہری پور - جٹی پنڈ میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے


The political situation in Havlian


Great Worker's of TMA of Haripur


PTI Situation in Haripur


The political situation in Haripur


Haripur Police???


Abbott Abad The newly elected Local Candidates members will be sworn 0n July 29,2015


ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ گاڑیوں کی اوولوڈنگ پر بےبس


Condition of Haripur Hospital's


Abbott Abad Police in Action


ہری پور میں مضرصحت اشیاء فروخت ہورہی ہیں فوڈ انسپکٹر مزے کی نیند سو گئے


Haripur Shah Maqsood Police


لیڈر عوامی ترقی کے لیئے سازگار ماحول قائم کرتے ہیں تاکہ ملک ترقی کرسکے اور نوجوانوں کو روزگار میسر ہو، تاکہ عوام خوشحال ہو سکیں، لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہمارے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اورنگ زیب نلوٹھہ صاحب اور دوسرے عمائدین علاقہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے عوام کے لیئے ترقی کی راہیں مسدود کررہے ہیں 


Sunday, 23 August 2015

Untitled


یونین کونسل ناڑہ سمیت 3پولنگ اسٹیشنز پر آج میدان سج گیا، آذاد امیدوار یونس اعوان، سردار سلیم [پی ٹی آئی] اور سردار شمیم مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ


ہری پور میں سکول کا چوکیدار پرائیویٹ ڈرائیور بن کر سوزوکی چلانے لگا


Haripur Hattar Factory Bus Accident 20 Women s Worker Injured


Haripur Munir Khan Additional SHO Haripur


ہری پور میں گاڑیوں کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کی سختی آگئِ


آیبٹ آباد سے اغوا ہونے والا جوڑا ملکیار ہری پور سے برآمد


Saturday, 22 August 2015

Saudi Arabia refused to be part of a conspiracy against Pakistan


آیبٹ آباد تھانہ کی حدودسے غائب ہونے والی 13سالہ فائزہ تاحال بازیاب نہ ہوسکی


Child Died in Abbott Abad


مانسہرہ میں رہنے والے لوگ احتیاط کریں ڈینگی وائرس پھیل گیا ہے


Haripur Police


آیبٹ آباد - وادی ستوڑہ میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول ملاچھ تباہی کے دہانے پر


آیبٹ آباد کی 3یونین کونسلوں میں کل پولنگ ہوگی


ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...