Current Affairs, local News, Desi totakye, Desi food Recipes, Urdu Stories, information,Tips and Tricks
Wednesday, 30 June 2021
Saturday, 12 June 2021
Saturday, 5 June 2021
پولیس مُلازمین کی ترقیاں کیڈٹ شپ کے غیرقانونی عمل سے متاثر ہورہی ہیں ریاض خان ہزاروی
پولیس مُلازمین کی ترقیاں کیڈٹ شپ کے غیرقانونی عمل سے متاثر ہورہی ہیں ریاض خان ہزاروی
پولیس ملازمین کی ترقیاں ایک ایسے غیرقانونی عمل کی وجہ سے رُکی ہوئی ہیں جس کا سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی نوٹس لیا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے باوجود حکومت خیبرپختونخواہ اس فیصلہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیڈٹس کو ترقیاں دینے پر کمربستہ ہے، جیسا کہ کیڈٹ شپ سکیم سے وابستہ ملازمین ترجیحی بنیادوں پر ترقی پاتے ہیں، جس سے رینکرز کی کثیر تعداد متاثر ہورہی ہے، ہزارہ بھرمیں اس سکیم سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد بہت ذیادہ ہے، جہاں اپنی محنت کے بل بوتے پر کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر اور انسپکٹرز کے عہدوں پر پہنچنے والے رینکز تاحال ترقی کے منتظر ہیں، ان میں سے اکثر افراد 2014ء سے ترقیوں کے منتظر ہیں جبکہ کیڈٹ شپ کے حامل ملازمین ڈی ایس پی کے عہدوں پر فائز ہوچکے ہیں۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے افراد کو سابقہ عہدوں پر واپس بھیج کر اُن کی جگہ رینکرز کو ترقی دیتے ہوئے اس بے انصافی کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...
-
Protection of Animals Rights in Islam Islamic Shariah has well taken care of animal rights the same way as it has protected human righ...