Tuesday, 27 April 2021

مثالی پولیس کا شہری پرتشدد کے ساتھ ساتھ پرچہ بھی دے دیا

 

مثالی پولیس شہری کو تشددکا نشانہ بنانے کے بعد پرچہ بھی دے دیا

خیبرپختونخواہ کی مثالی پولیس نے مانسہرہ میں شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پرچہ بھی دے دیا۔ دو نہیں ایک پاکستان مثالی پولیس کی اخپل بادشاہی، ایک چوری اوپر سے سینہ زوری میڈیکل سٹور کے باہر گاڑی کھڑی کرکے ادویات لینے والے شخص اور میڈیکل سٹورمالک پر تشدد، ٹریفک پولیس مانسہرہ کی طرف سے الٹا متاثرین کے خلاف رپورٹ درج ورثاء کا احتجاج، عدلیہ اور اعلیٰ حکام سے غیرجانبدرانہ انکوائری اور داد رسی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر وراہنما میڈیکل سٹورز ایسوسی ایشن سردار شاہ زمان نے دیگر کیمسٹ برادری کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھتیس سال سے شعبہ کیمسٹ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ضلع کی مثالی ٹریفک پولیس کے اہلکار وقاص نے حیدرمیڈیکل سٹور پر انتہائی سیریس حالت کے بیمار بچے کے لئے ادویات لینے کے لئے آنے والے شخص عارف ولد منصور کی گاڑی سے چابی نکال دی اور فورا غائب ہوگیا جس کو بڑی مشکل سے ڈھونڈ کرلایا گیا اور گاڑی کی چابی کامطالبہ کیا جس پر مذکورہ ٹریفک پولیس اہلکار سیخ پاء ہوگیا اور نازیبا الفاظ کے ساتھ گالم گلوچ پر اتر آیا موقع کثیرتعداد میں جمع تاجر برادری نے سمجھانے کی کوشش کی تو ہاتھ پائی شروع کردی اور بعدازاں تھوڑے فاصلے پر جاکر ٹی او شہزاد کی ملی بھگت سے وردی کے بٹن توڑ کرآگیااور تھانہ سٹی مانسہرہ میں جھوٹی وبوگس ایف آئی آر مریض بچے والد عارف ولد منصور اور مالک میڈیکل سٹور نعمان حیدر ولد حیدرزمان ساکنان چن کے خلاف رپورٹ درج کروا دی اور سے گرفتار کرکے لئے گئے جیسے بہت بڑے دہشت گرد پکڑ لئے ہوں، کیمسٹ برادری کے رہنما سردار شاہ زمان نے کہا کہ ہم بھی اسی وطن کے شہری وٹیکس دہندہ ہیں بے گناہ افراد کو پابند سلاسل کردیا جوکہ قابل مذمت اقدام ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے اقدامات عوام اور پولیس کے درمیان غلط فہمیاں اور دوریاں پیدا کرنے کے لئے کئے جارہے ہیں۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت وقابل افسوس امر ہیں قانون سب کے لئے برابر ہے لیکن یہاں ایک نہیں دو پاکستان نظریہ کے تحت امیر کے لئے الگ،اور غریب کے لئے الگ قانون ہے۔ ہم ٹیکس دہندہ تاجروں کے ساتھ ایسا ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس موقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موقع کے گواہان موجود ہیں جن کے سامنے ٹریفک اہلکار وقاص نے ٹی او شہزاد کی آشیرآباد پر مبینہ ٹریفک پولیس گردی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ سے بھرپور انصاف کی توقع ہے سردار شاہ زمان کیمسٹ راہنما نے دیگر کثیر تعداد میں موجود تاجربرادری کے ہمراہ مطالبہ کیا ہے عدلیہ اور اعلیٰ حکام واقعہ کی غیرجانبدرانہ شفاف انکوائری کرکے واقعہ میں ملوث ٹریفک اہلکار وقاص اور ٹی او شہزاد کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لاکر ہماری داد رسی کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔

Karachi -22 Passengers were Caught Trying To Travel on Fake COVID-19 Certificates


 22 Passengers were Caught Trying To Travel on Fake COVID-19 Certificates

The Passengers want to travel to Dubai on a Foreign Airline

Most of the Tests were Positive, they were offloaded and not allowed to Travel

22 passengers traveling abroad from Karachi Jinnah International Airport to Dubai on fake COVID-19 certificates were caught. According to details, the Sindh Health Department, while conducting an operation at Jinnah International Airport, Karachi, stopped 22 passengers traveling abroad on fake COVID-19 certificates. The passengers travel to Dubai, United Arab Emirates, on a foreign airline. Representative of Sindh Health Department said that the most of Passengers COIVID-19 were positive, and The Airline offloaded all the 22 Passengers.

On the other hand, the Sindh Health Department tried to hand over offloaded passengers to FIA Immigration. However, the FIA ​​refused to take action against passengers traveling on fake Covid-19 certificates.

Monday, 26 April 2021

Health Departement of Sindh Arrested COVID-19 Postive Cases from Jinnah Internatioanl Airport

 


بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام


 

بھارتی خفیہ ایجنسی را کا پاکستان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا دیا گیا

باجوڑ میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان سرزمین کو خون سے رنگے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آئی ڈیز، بارودی سرنگوں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کرکے تخریب کاری کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ 

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں میں چھپایا گیا بارودی موادبرآمد کرلیا۔ برآمد شدہ بارودی مواد اور اسلحہ دہشتگردوں نےبھارتی خفیہ ایجنسی راءکی ایماء پر باجوڑ اور دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے لئے استعمال کرنا تھا۔ 

جبکہ دوسری طرف بڑی تعداد میں کورونا کیسز کی وجہ سے بھارت میں اموات ہورہی ہیں ، مریضوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے اسی سلسلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے کہ 

ہمارے پڑوسیو! تم جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ، ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ جبکہ سوشل میڈیا پر حکومت پاکستان سے بھی یہ اپیل کی گئی ہے کہ بھارتی عوام کو بچانے کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ 

 

جبکہ دوسری طرف بھارتی ایجنسی راء پاکستان کو خون میں نہلانےپر تُلی ہوئی ہے۔ یہ تو وہی بات ہوگئی کہ 

 

میں تیریاں نمازاں پڑھاں 

تے توُ میرے کوُزے پنیں۔ 

 

کہ میں تو تمہارے لئے نمازیں پڑھوں ۔ لیکن تم میرے کوزے(طہارت کے لئے استعمال ہونے والا ایک برتن) توڑنا شروع کردو۔ 

 

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...