بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین میں ایک وحشی آدم خور نے نوڈلز دینے سے انکار پر چاقو سے ایک شخص کا سینہ چاک کرکے اس کا دل باہر نکال لیا اور درجنوں لوگوں کے سامنے اسے چبانا شروع کردیا جسے دیکھ کر متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔ چینی صوبے ہوبے کے شہر سوئی زو میں پیش آنے والے اس دہشتناک واقعے نے پورے ملک میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 48 سالہ یول لیاﺅ ایک عوامی جگہ پر نوڈلز کھانے میں مصروف تھا کہ 29 سالہ بوٹوان اس کے پاس آیا اور نوڈلز مانگے۔ یول کے انکار پر یہ شخص اتنا مشتعل ہوگیا کہ چاقو نکال کر بوٹوان کا گلا اور سینہ چاک کردیا اور پھر خوف سے چیختے درجنوں لوگوں کے سامنے ہی اس کا دل باہر نکال لیا۔ ایک عینی شاید نے بتایا کہ مقتول کا دل دھڑکتا نظر آرہا تھا۔ اس درندے نے دل نکال کر لوگوں کے سامنے ہی اسے چبانا شروع کردیا۔ اس قدر دہشتناک منظر کو دیکھ کر متعدد لوگ موقع پر ہی بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کو اطلاع کی گئی جو کہ 40 منٹ بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور مجرم کو گرفتار کرلیا جو اپنے بے رحمانہ جرم کے بعد وہیں موجود رہا، پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم ذہنی مریض ہے لیکن عینی شاید اس بیان سے مطمئن نہیں ہیں اور عبرتناک سزا کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Current Affairs, local News, Desi totakye, Desi food Recipes, Urdu Stories, information,Tips and Tricks
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے
ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...
-
Protection of Animals Rights in Islam Islamic Shariah has well taken care of animal rights the same way as it has protected human righ...
No comments:
Post a Comment