Sunday, 10 August 2014

چکلالہ ریلوے سٹیشن پر تین مبینہ دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) حساس اداروں نے چکلالہ ریلوے سٹیشن پر تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے انکے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کر لیاہے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گردوں کا تعلق قبائلی علاقے سے ہے اور وہ راولپنڈی ریلوے سٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے، دہشت گرد ممکنہ طور پر لاہور یا پنجاب کے کسی دوسرے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے جو ناکام بنادی گئی ہے،ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...