پیراسیٹامول ایک بالکل عام دوا ہے جس کے لیے ڈاکٹر کے نسخے کی بھی ضرورت نہیں لیکن کیا یہ مردوں کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے بعد معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں پیناڈول کے نام سے فروخت ہونے والی یہ بالکل عام دوا مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتی ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹس آف ہیلتھ کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جن جوڑوں پر تحقیق کی گئی ہے ان میں جن مردوں میں اس دوا کی سطح زیادہ تھی، ان کو بارآور ہونے میں ان افراد کے مقابلے میں زیادہ وقت لگا، جن کے جسم میں اس دوا کی مقدار کم تھی۔
بخار اور جسم میں درد کے لیے عام طور پر استعمال کی جانے والی اس دوا کے بارے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فی الحال ہمارے نتائج پر مستقبل میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
اس تحقیق کو ”لائف“کا نام دیا گیا تھا جس میں 2005ء سے 2009ء تک امریکی ریاستوں مشیگن اور ٹیکساس کے 501 جوڑوں نے حصہ لیا تھا۔ تحقیق میں شامل عورتوں کی عمریں 18 سے 44 سال تھیں۔
No comments:
Post a Comment