Friday, 4 December 2015

ہری پور جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گیا

سنٹرل جیل ، عید گاہ ، درویش نئی آبادی ، ٹی آئی پی ، نور کالونی ، سوکا ریلوے سٹیشن میں کارندے رکھ لئے
منشیات اور فحاشی جیب تراشی کا دھندہ دیہی آبادیوں تک پھیل گیا عوام میں تشویش پولیس نے چپ سادھ لی
ہریپور ( سپیشل رپورٹر)تھانہ سٹی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد نے ڈیرے ڈال دیئے سنٹر جیل محلہ عید گاہ محلہ درویش نئی آبادی ٹی آئی پی نور کالونی ریلوے اسٹیشن سوکامیں جرائم پیشہ افراد اور فحاشی و منشیات فرشوں نے ڈیرے ڈال دیئے جگہ جگہ عقب خانوں کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی سٹریٹ کرائمز میں بھی دن بدن اضافہ ہونے لگا پولیس انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مشغول عمل گھرانوں کے گھرانے تباہ ہو گئے جوئے کی محفلیں سر عام سر شام اور سرے عام چلنے لگی تھانہ سٹی کی حدود اعوان کالونی سنٹر جیل محلہ عید گاہ میں بھی فحاشی کے اڈوں کی بھر مار شریف گھرانوں کے رئیس زادے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے لگے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں جرائم پیشہ افراد فحاشی و عریانی اورجوئے کے اڈوں کی بھر مار پولیس انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مشغول عمل علاقہ مکینوں کو ان جرائم پیشہ افراد فحاشی و عریانی اور جوئے کے اڈے چلانے والوں سے شدید مشکلات کا سامنا تھانہ سٹی کی حدود میں تاجروں سیاسی و سماجی حلقوں اور رہائش پذیر افراد نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ہریپور سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف فی الفور ایکشن لیا جائے


No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...