Friday, 4 December 2015

یوسی مجہوہاں کے تمام ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہونگی، بلدیاتی ممبران

یوسی مجہوہاں کے تمام ترقیاتی کام ترجیحی بنیادوں پر ہونگی، بلدیاتی ممبران

بلاتفریق مسائل کے حل کرکے علاقے کے بھائی چارے کو بڑھائیں گے اور علاقہ کو مثالی بنائیں گے
حویلیاں (بیورورپورٹ) یونین کونسل مجوہاں کے تمام ترقیاتی کام ترجیح بنیادوں پر کرینگے بلدیاتی ممبران کی مشاورت سے علاقے کو مثالی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے ممبر تحصیل کونسل سردار مسلم رضا کی رہائش گاہ پر بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کی صدارت چیئرمین سردار محمد رفیق نے کی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور بھینساں سموالہ چھپڑی روڈ کی تعمیر ایک کروڑ روپے مجہوہاں واٹر سپلائی سلیم کیلئے ایک کروڑ روپے بچوں کے گرائونڈ کیلئے پانچ لاکھ روپے جبکہ بچیوں کیلئے پرائمری سکول کی منظوری دی انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مجہوہاں کو مثالی بنائیں گے جلسہ سے ممبر ضلع کونسل مجہوہاں پرویز خان، ارشاد خان ناظم محمد ساجد قریشی ممبر صدیق خان اور سردار راشد نے بھی خطاب کیا اس سے قبل سردار اورنگزیب نلوٹھہ کو موٹر سائیکل ریلی کے ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے جلسہ اہ لایا گیا -

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...