Friday, 4 December 2015

مانسہرہ طالبہ گینگ رویپ کیس قاری نصیر گروپ


مقدمہ میں 2 ملزمان جیل میں جبکہ ایک خاتون ملزمہ سمیت2 افراد ضمانت پر ہیں
مانسہرہ (کرائم رپورٹر) مانسہرہ طالبہ گینگ رویپ کیس قاری نصیر گروپ کے مقدمہ کی سماعت آج سیشن جج مانسہرہ کی عدالت میں ہو گئی چاروں ملزمان قاری نصیر حسین مشتاق فیضان عرف فیضی اور مسماۃ انعم سلیم آج سیشن جج مانسہرہ کی عدالت میں پیش ہونگے جن میں دو ملزمان قاری نصیر اور فیضان عرف فیضی ڈسٹرکٹ جیل میں قید ہیں جبکہ حسین مشتاق اور انعم سلیم ضمانت پر رہا ہیں واضع رہے قبل ازیں مذکورہ مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دہشتگردی ایکٹ کے تحت مجرمان کو سزا سنائی تھی جس کو مجرمان نے اپنے وکلاءکے توسط سے ایک رٹ ٹیشن کی صورت میں انسداد دہشتگردی کا فیصلہ ہائی کورٹ ایبٹ آباد میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنا کیس دہشتگردی کی نوعیت کا نہیں بلکہ گینگ ریپ کا ہے مجرمان پر دہشتگردی ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا ہائی کورٹ ڈبل بنچ نے دہشتگردی کی دفعات ختم کرکے سماعت کیلئے سیشن جج مانسہرہ کو ازسرے نو سماعت کیلئے بھیج دیا واضع رہے کہ آج سے اڑھائی سال قبل مورخہ13-05-13کو مذکورہ مجرمان نے نجی تعلیمی ادارے کی طالبہ کو دن دیہاڑے مانسہرہ اور ایبٹ آباد کی سڑکوں پر چلتی گاڑی میں اپنی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا مانسہرہ نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تمام مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی.

No comments:

ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے

  ناڑہ پولیس کی نااہلی سجیکوٹ آبشار پر آنے والے سیاحوں کو ڈاکوناکہ لگا کرلوٹنے لگے ایک ہفتہ میں سیاحوں کو لوٹنے کا دوسرا واقعہ رونما ہوا...